|
جامشورو… ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث خاتون ہلاک ہوگئی ،لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ خاتون غلط علاج کے باعث ہلاک ہوئی ہے،تفصیلات کے مطابق دادو کے علاقے میہٹر کی رہائشی خاتون صدوری کو چودہ اگست کو فالج کے باعث سول اسپتال جامشورو لے جایا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے اہل خانہ کو دماغ کے ڈاکٹر سے رجوع کرنے مشورہ دیا،جس کے بعدخاتون کو اسے نجی کلینک لے گئے۔جہاں31 اگست کو خاتون کا آپریشن کیا گیا۔تاہم آپریشن کے بعد مریضہ کی حالت مزید بگڑ نے اس کا انتقال ہوگیا،خاتون کے بھائی ضمیر سولنگی کے مطابق اس نے بہن کے آپریشن کیلئے چالیس ہزار روپے معروف سرجن ڈاکٹر آفتاب قریشی کو دئیے تھے تاہم آپریشن ڈاکٹر ریاض راجا ، ڈاکٹر واس دیو اور ڈاکٹر حمید نے کیا ،دوسری جانب ڈاکٹر آفتاب قریشی کا کہنا ہے کہ انہوں نے کوئی رقم لی نہ آپریشن کیا تاہم انہوں نے خاتون کو اپنے کلینک پر دیکھا ضرورتھا،ڈاکٹر ریاض راجہ کے مطابق آپریشن کے دوران وہ چھٹی پر تھے، جبکہ ڈاکٹرواس دیو کا کہنا تھا کہ خاتون کا انتقال دماغ کے آپریشن کی وجہ سے نہیں ہوا ۔
|