Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback          Saturday, November 21, 2009, Zil`Haj 03, 1430 A.H
 
Updated at 2010 PST 
اسلام آباد…صدارتی ترجمان کی جانب سے قومی مصالحتی آرڈیننس کومنظوری کیلئے قومی اسمبلی میں پیش نہ کرنے کے اعلان کے بعد این آراو کو قانونی تحفظ ملنے کاباب بندہوگیاہے تاہم اس آرڈیننس سے ریلیف لینے والے افراد کامستقبل کیاہوگا،اس حوالے سے ماہرین کا کہناہے کہ این آر او کو آئینی تحفظ دینے کے لئے مقررکردہ ایک سو بیس دن کی مہلت ختم ہونے کے بعد اس آرڈیننس کے تحت ریلیف لینے والے افراد کے خلاف مقدمات قانونی طور پربحال ہو جائیں گے۔ اس کے علاوہ ضابطہ فوجداری کی دفعہ دوسواننچاس اے اور دو سو پینسٹھ کے تحت ریلیف لینے والے افراد کے خلاف بھی کیسز بحال ہو جائیں گے، یہ وہ افرادتھے جنہوں نے اپنے کیسزتوضابطہ فوجداری کی دفعات کے تحت ختم کرائے تھے تاہم اس کی اساس این آراوتھی۔ آئینی ماہرین کے مطابق اگرچہ اکتیس جولائی کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پارلیمنٹ سے منظوری نہ ہونے کی صورت میں آرڈیننس کی موت واقع ہو جائے گی تاہم یہ معاملہ مزیدوضاحت کے لیے سپریم کورٹ میں ایک بار پھر زیر بحث آنے کا امکان ہے اور اس حوالے سے بعض انفرادی کیس خصوصی اہمیت کے حامل ہوں گے۔قانون دانوں کاکہناہے کہ اگرچہ صدرآصف علی زرداری کو اپنے عہدے کے باعث آئینی تحفظ حاصل ہے اوران کے خلاف مقدمات عدالتوں میں نہیں چلائے جا سکتے تاہم انہیں اخلاقی دباؤ کا سامنا کرناہوگااورعہدے کی مدت ختم ہونے پرانہیں مقدمات کاسامناکرناپڑے گاجبکہ کابینہ ارکان کوآئینی تحفظ حاصل نہ ہونے کے باعث اپنی بے گاہی عدالتوں میں ثابت کرناپڑے گی ۔
Print Version


 Updated at 1030 PST پشاور: این جی او کے دفتر میں دھماکاگیس جمع ہونے سے ہوا،پولیس حکام 
 Updated at 1050 PST بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد اندرا گاندھی ایوارڈ برائے امن کیلئے منتخب 
 Updated at 1000 PST افریقہ: ڈائنوسار خور مگرمچھ کی باقیات دریافت 
 Updated at 0930 PST شمالی وزیرستان: فورسز کے کیمپ پر راکٹ حملہ، چار سکیورٹی اہلکار شہید 
 Updated at 0900 PST صومالیہ: زنا کے الزام میں 20 سالہ لڑکی سر عام سنگ سار 
 Updated at 0830 PST کیڑوں مکو ڑوں کو لمحو ں میں سُن کر دینے والی اسٹا ر ٹریک گن بنا لی گئی 
 Updated at 08:00 PST افغانستان سے نیٹو کونکالا گیا توافغان حکومت ختم ہوجائے گی،ملی بینڈ 
 Updated at 07:10 PST پشاور: غیر سرکاری دفتر پر راکٹ حملہ ،ایک شخص زخمی 
 Updated at 07:00 PST بھروسہ مند اتحادی کے بغیر فوج بڑھانے کی منظوری نہیں دے سکتے ،پلوسی 
 Updated at 06:15 PST بان کی مون کا یورپی یونین کے پہلے صدر کے انتخاب کا خیرمقدم 
 Updated at 05:20 PST سائنسدانوں کادنیا کی پہلی نیم کلون مچھلی تخلیق کرنے کا دعویٰ 
 Updated at 05:00 PST افغانستان ، مزید فوج بھیجنے سے اٹھارہ ماہ میں جنگ جیتی جاسکتی ہے، مکین 
 Updated at 04:00 PST کراچی :ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکارشہید، ایس ایچ اوزخمی 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback