لندن ... برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ ملی بینڈ نے فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی بستیوں کا قیام غیرقانونی اور امن کی راہ میں رکاوٹ ہے۔برطانوی وزیر خارجہ نے فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی بستیوں کے قیام پر تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بڑھتا ہوا مسئلہ ہے۔اس حوالے سے ہمارا موقف بڑا واضع ہے کہ مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس کے علاقوں میں اسرائیل کی جانب سے بستیوں کے قیام غیرقانونی اور امن کی راہ میں رکاوٹ ہے۔