|
لاہور ... لاہور میں حساس ادارے کے اہلکارکو گلہ دبا کر قتل کرنے کے بعد 28ہزارروپے لوٹنے والے تین میں دو ملزمان کو گرفتار کر لیاگیاہے۔ پولیس کے مطابق کشمیر کا رہائشی اور حساس ادارے کا اہلکار طارق حسین چند روز قبل اوکاڑہ سے لاہورآیا توبادشاہی مسجد کے قریب3مالشئے اسے ورغلا کر اپنے ساتھ لے گئے۔انہوں نے طارق حسین کو گلا دبا کر قتل کریا اور اسکی جیب سے 28 ہزار نقد اورموبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے واقعہ میں ملوث دو مالشیے اسلم اور مامو عرف پپو کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ایک ملزم سلیم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
|