نیویارک ... اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اسرائیل مشرق بیت المقدس میں اشتعال انگیز کاروائیاں بند کرے۔ادھر امریکی ایوان نمائندگان نے اقوام متحدہ کی غزہ سے متعلق رپورٹ کی مذمت کی ہے۔اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ اسرائیل مغربی کنارے میں بستیوں کا قیام بند کرے اور اور معاہدے کی پاسداری کرے۔انہوں نے اسرائیل کو کہا ہے کہ مشرق بیت المقدس میں اشتعال انگیز کاروائیاں بندکرے۔دوسری جانب امریکی ایوان نمائندگان نے اقوام متحدہ کی غزہ سے متعلق رپورٹ کی مذمت کی ہے جس میں اسرائیل اور حماس کو دسمبر 2008میں ہونے والی جنگ کا ذمہ دار قراردیا گیا ۔امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کے اکثر نمائندگان نے اقوام متحدہ کی رپورٹ کو غیرمتوازن اور غلط قرار دیاہے۔
|