ماسکو. . . . . . روس کے مشرقی سرحدی علاقے میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں 10 افراد سوار تھے۔روسی خبررساں ایجنسی نے سرکاری اہلکاروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ TU-142 طیارہ خبروسک کے علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارہ تربیتی پرواز پر تھا۔اوراس میں دس فوجی سوار تھے۔طیارے کے ملبے اور لاپتہ فوجیوں کی تلاش کا کام شروع کردیا گیا ہے۔حکام نے تمام فوجیوں کی ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔