کابل. . . .. . . . افغانستان میں اتحادی افواج کے فضائی حملے میں افغان اور نیٹو کے پچیس اہلکارنشانہ بن گئے ۔ افغانستان کے صوبے بادغیس کے پولیس چیف کے ایک بیان کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فوجیوں کا ایک گروپ دو گمشدہ امریکی فوجیوں کی تلاش میں نکلا ہوا تھا اور نیٹو کے طیاروں نے ان پر حملہ کر دیا۔جسکے باعث25 فوجی زخمی ہو گئے۔گمشدہ فوجی جمعہ کی صبح سے لاپتہ ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شدت پسندوں نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فوجیوں کی لاشیں ان کی تحویل میں ہیں جو کہ بدھ کے روز باد غیس صوبے میں ہونے والی جھڑپ کے دوران نہر میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے تھے۔