اسلام آباد . . . وزیر دفاع چوہدری احمد مختار نے کہا ہے کہ پی آئی اے کو 76 ارب اور 54 کروڑ روپے خسارے کا سامنا ہے۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران جواب دیتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ مارچ 2008 سے پی آئی اے کے تین جہاز اپنی عمر پوری کرنے کے بعد گراونڈ کر دیئے گئے ہیں ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پشاور ائر پورٹ کا نام تبدیل کرنا ان کے اختیار میں نہیں اور اس بارے میں سرحد حکومت ہی فیصلہ کرسکتی ہے جبکہ این ڈبلیو ایف پی کا نام تبدیل کرنے کے لئے پارلیمانی کمیٹی کام کر رہی ہے۔
|