Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback          Saturday, November 21, 2009, Zil`Haj 03, 1430 A.H
 
Updated at 0945 PST 
کراچی . . . کراچی کے علاقے لانڈھی میں پرانے کپڑوں کے گودام میں لگی آگ پر 19 گھنٹے بعدقابو پالیا گیا۔تاہم اس دوران بھاری مالیت کا کپڑا اور دیگر سامان جل کر خاک ہوگیا۔لانڈھی ایکسپورٹ پروسسینگ زون میں واقع پرانے کپڑوں کے گودام میں آگ کل دوپہر ویلڈنگ کے دوران نکلنے والی چنگاری کی وجہ سے لگی ۔ آگ کے شعلوں نے کچھ ہی دیر میں پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ چیف فائر آفیسر احتشام الدین نے آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے اسے تیسرے درجے کی یعنی انتہائی شدید آگ قرار دے دیا۔شہر بھر سے فائر ٹینڈرز ،اسنارکل اور واٹر ٹینکرز طلب کرلئے گئے اور بالآخر فائر بریگیڈ کے عملے نے انیس گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آج صبح آگ پر قابو پالیا ۔ تاہم اس دوران گودام میں موجود بھاری مالیت کا کپڑا اور دیگر سامان جل گیا جبکہ آگ کی شدت کی وجہ سے چھتیں اور دیواریں بھی گرگئیں۔خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق گودام کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں ہونے کے باوجود آگ بجھانے کا کوئی انتظام نہیں تھا،جس کی وجہ سے فائر بریگیڈ کے عملے کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
Print Version


 Updated at 08:00 PST افغانستان سے نیٹو کونکالا گیا توافغان حکومت ختم ہوجائے گی،ملی بینڈ 
 Updated at 07:10 PST پشاور: غیر سرکاری دفتر پر راکٹ حملہ ،ایک شخص زخمی 
 Updated at 07:00 PST بھروسہ مند اتحادی کے بغیر فوج بڑھانے کی منظوری نہیں دے سکتے ،پلوسی 
 Updated at 06:15 PST بان کی مون کا یورپی یونین کے پہلے صدر کے انتخاب کا خیرمقدم 
 Updated at 05:20 PST سائنسدانوں کادنیا کی پہلی نیم کلون مچھلی تخلیق کرنے کا دعویٰ 
 Updated at 05:00 PST افغانستان ، مزید فوج بھیجنے سے اٹھارہ ماہ میں جنگ جیتی جاسکتی ہے، مکین 
 Updated at 04:00 PST کراچی :ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکارشہید، ایس ایچ اوزخمی 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback