وانا . . . جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن راہ نجات جاری ہے ۔تازہ کارروائی میں مزید11شدت پسند ہلاک اور14 زخمی ہوگئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق مکین ،درے سڑک ،لدھا،گردے چیڑے ،سرا روغا اور احمد آباد میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ اس دوران فورسزکی تازہ کارروائی میں11 شدت پسندہلاک اور14 زخمی ہوگئے۔جبکہ چار ٹھکانے بھی تباہ کردیے گئے۔شدت پسندوں کے خلاف16 اکتوبر سے جاری آپریشن میں اب تک تقریبا ًچار سوسے زائد شدت پسند مارے جاچکے ہیں جبکہ ان کے پچاس سے زائد ٹھکانے تباہ کردیے گئے ۔مکین اورلدھاسمیت شدت پسندوں کے دیگر اہم مراکز پر مشتمل علاقوں میں فورسز کے دستے داخل ہونے کے بعد جھڑپوں میں تیزی آگئی ہے اور شدت پسند شمالی وزیرستان ،کرم ایجنسی اور اورکزئی ایجنسی کی جانب فرار ہو رہے ہیں۔