واشنگٹن . . . بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے G20 کے رکن ممالک کو خبردار کیا ہے کہ وہ 1930 کے معاشی بحران والی غلطیاں نہ دہرائیں اور معیشت کی بحالی کے لیے دی جانے والی ہنگامی امداد جلد واپس نہ لیں۔اسکاٹ لینڈ کے علاقے سینٹ اینڈریو میں G20 کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوروزہ اجلاس کل سے شروع ہورہا ہے۔اجلاس میں حالیہ معاشی بحران کے حوالے سے تیار کی گئی بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی دستاویز بھی زیرِ بحث آئے گی۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ عالمی معیشت کی بحالی کی رفتار ناہمواری کا شکار ہے اور اسکا انحصار اب بھی حکومتوں کی طرف سے دی گئی مالی امداد پر ہے۔فنڈ نے صنعتی طور پر مستحکم ممالک کو خبردار کیا ہے کہ معاشی بحالی کے لیے دی گئی ترغیبات فوری طور پر واپس لینا مہنگا ثابت ہوسکتا ہے۔
|