کراچی میں5سے6گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری
کراچی…کراچی میں5سے6گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اورکراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے سرمائے کی بچت اورفرنس آئل نہ خریدنے کی پالیسی کا خمیازہ ڈیڑھ کروڑ سے زائد شہریوں کو بھگتنا پڑرہا ہے ۔کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کو واپڈ کینپ اور دیگر ذرائع سے مقررہ مقدار میں بجلی مل رہی ہے تاہم کے ای ایس سی بن قاسم تھرمل پاور اسٹیشن سمیت اپنے دیگر پاور جنریشن کو پوری استعداد پر نہیں چلارہی ہے۔ ذرائع کے مطا بق اس کا سبب کے ای ایس سی کی جانب سے سرمائے کی بچت کی پالیسی ہے ۔کے ای ایس سی مطلوبہ مقدار میں فرنس آئل نہیں خریدرہی اور صرف واپڈ اسے ملنے والی اور گیس سے پیدا ہونے والی سستی بجلی پر انحصار کررہی ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی ڈیمانڈ اینڈ سپلائی میں فرق کی وجہ سے دن میں تین مرتبہ اور رات میں دومرتبہ ایک گھنٹے کی غیر اعلانیہ لو ڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کے ا ی ایس سی انتظامیہ کو شہر میں تسلسل کے ساتھ بجلی کی فراہمی کے لیے پابند کرے ۔