حکمراں جماعت گلگت بلتستان الیکشن میں دھاندلی سے بازرہے، ماروی میمن
دینور/گلگت بلتستان…پاکستان مسلم لیگ(ق) کی رہ نما ماروی میمن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں مسلم لیگ(ق) کے سوا تمام جماعتیں پیراشوٹ کی طرح آئی ہیں اور الیکشن کے فورا بعد پیراگلائیڈر کی طرح بھاگ جائیں گی۔انہوں نے یہ بات دینور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ماروی میمن نے کہا کہ حکمراں جماعت گلگت بلتستان کے الیکشن میں دھاندلی سے بازرہے،ورنہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر آواز اٹھائیں گے۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر وسیم سجاد نے کہا کہ سدپارہ ڈیم کی تعمیر، قراقرم یونیورسٹی کا قیام اور گلگت بلتستان میں موبائل فون سروس کا اجرا مسلم لیگ(ق) نے ممکن بنایا۔
|