گیس بند کی گئی توہڑتال کر دیں گے، سی این جی ایسوسی ایشن
لاہور…پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے صدرغیاث پراچہ نے خبردارکیاہے کہ اگرحکومت نے سی این جی اسٹیشنز زبردستی بندکرانے کی کوشش کی تو پندرہ نومبرسے پنجاب اور سرحدکے دوہزار3سوسی این جی اسٹیشنز احتجاجاًبندکر دیئے جائیں گے۔یہ دھمکی انہوں نے لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دی،غیاث پراچہ نے کہاکہ سی این جی اسٹیشنزکابندکیاجاناصرف گیس اسٹیشنوں کے مالکان کے ساتھ نہیں، بلکہ عوام کے ساتھ بھی زیادتی ہے،انہوں نے بتایاکہ انہوں نے حکومت کے سامنے تین مطالبات رکھے ہیں،جن میں سی این جی کی ترجیحی بنیادوں پرفراہمی، سی این جی اور پیٹرول کی قیمتوں میں فرق اورسی این جی کی دس سالہ پالیسی کااعلان شامل ہیں،ان کا کہناتھاکہ حکومت سی این جی انڈسٹری کواعتماد میں لے۔