حساس اداروں کے افسران پر فائرنگ میں بلیک واٹر ، را ملوث ہے،لیاقت بلوچ
لاہور…جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں حساس ادارے کے افسران پر فائرنگ کے واقعات کے پیچھے بلیک واٹر اور را کا ہاتھ ہے۔منصورہ لاہور سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ دارالحکومت میں فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کے باوجود دہشت گردوں کا فرار ہو جانا کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے۔لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ثابت ہوگیاہے، اسلام آباد میں امریکیوں سے غیر قانونی اسلحہ اور جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیاں پکڑی گئی ہیں لیکن ان کے خلاف کاروائی نہ ہونے سے بلیک واٹر کے حوصلہ مزید بڑھ گئے ہیں۔
|