Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback          Friday, September 03, 2010, Ramzan 23, 1431 A.H.
 
Share پن بجلی منافع کو110 ارب روپے تک محدود کرنے سے متفق نہیں،بشیر بلور
Updated at 1810 PST 
پن بجلی منافع کو110 ارب روپے تک محدود کرنے سے متفق نہیں،بشیر بلور

پشاور…سینئر وزیر سرحد بشیر احمد بلور نے کہا ہے صوبائی حکومت پن بجلی منافع کو110 ارب روپے تک محدود کرنے سے متفق نہیں ہے۔ یہ بات انہوں نے پشاور میں پارٹی ورکرز کے اجلاس سے خطاب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ پن بجلی منافع کے بقایاجات کا حصول تاریخی کامیابی ہے اور اب کیپ شدہ رقم بڑھانے کی باری ہے۔ سینئر وزیر نے پن بجلی بقایاجات کے110 ارب روپے کی ادائیگی پر وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ بقایات110 ارب روپے تک محدود کرنے سے اے این پی کا اتفاق نہیں ہے۔ بلکہ2005 میں وفاق کے تشکیل کردہ اے جی این قاضی فارمولے کے تحت پن بجلی کے بقایاجات157 ارب روپے بنتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بقایاجات اور سالانہ کیپ شدہ رقم فارمولے کے مطابق طے کرنے اور30 ارب روپے تک اضافے کے لئے وفاق سے بہت جلد بات چیت شروع کی جائے گی۔

Print Version
 


 Updated at 0645 PST لاہور میں میکلوڈ روڈ پر رات گئے فرنیچر کے گودام میں آتشزدگی 
 Updated at 0815 PST کراچی: ڈکیتی میں مزاحمت کے دوران فائرنگ، ایک شخص ہلاک 
 Updated at 0315 PST کراچی :لیاری میں چھڑیوں کے وار سے ایک شخص ہلاک 
 Updated at 0730 PST کراچی :ٹرک کی ٹکر سے رکشہ میں سوار ایک شخص ہلاک ،دو زخمی 
 Updated at 0215 PST آئندہ اٹھارہ گھنٹوں ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی 
 Updated at 0430 PST مسلمان زکوٰة سیلاب متاثرین کو دیں،اسلامی کانفرنس تنظیم کی اپیل 
 Updated at 0300 PST آئی سی سی کے فیصلے پر پاکستانی ہائی کمیشن کی شدید تنقید 
 Updated at 0500 PST یہودی بستیوں کی تعمیر شروع کی گئی تو مذاکرات ختم کردینگے،فلسطین 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback