ایم کیو ایم کے اختلاف کا مطلب علیحدگی نہیں ہے،رحمان ملک
اسلام آباد…وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے اختلاف کا مطلب علیحدگی نہیں ہے، ان کے ساتھ مل کر فیصلہ کیا ہے کہ آگے کیسے بڑھنا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ القاعدہ سے تعلق رکھنے والے یمنی باشندوں سمیت43 غیر ملکی گرفتار کیے گئے ہیں ، رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں سعودی عرب کے ساتھ ہے اور اسے بھی پاکستان کی طرح کے مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈبل سواری پر پابندی پر سختی سے عمل کیا جائے اور اس کی خلاف ورزی ہوئی تو متعلقہ ایس ایچ او کو معطل کر دیا جائے گا۔
|