Download Font | Urdu Keyboard | On-Screen Keyboard Back Issues Feedback          Friday, September 03, 2010, Ramzan 23, 1431 A.H.
 
Share این آر او ہمیشہ کے لئے دفن ہوگیا،وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی
Updated at 1710 PST 
این آر او ہمیشہ کے لئے دفن ہوگیا،وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی

قصور…وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے کہاہے کہ این آراوہمیشہ کے لئے دفن ہوگیا ہے،58ٹوبی کواستعمال نہیں کیاجاسکتاکیونکہ عدلیہ بہت مضبوط ہے ۔یہ بات وزیراعظم نے قصور کے قریب پتوکی میں نجی پاورپلانٹ کے افتتا ح کے موقع پر کہی ۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا سفرنیاہے اسے مزید وقت دیا جانا چاہیے تاکہ اس کی جڑیں مضبوط ہوسکیں،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اورایم کیوایم کے ساتھ اتحاد برقرارہے ۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے بہترتعلقات چاہتا ہے اور پاکستان میں مداخلت کے ثبوت بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کو مذاکرات کے موقع پر فراہم کردیئے جائیں گے ۔وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ وزیرستان آپریشن کامیاب جارہاہے اوروقت سے پہلے ہی ختم ہوجائے گا۔ ۔وزیراعظم نے کہا کہ اعتزازاحسن کو کسی عہدے کی پیش کش نہیں کی گئی تاہم وہ پیپلز پارٹی کے سینئر رکن ہیں اوران سے بات چیت ہوتی رہتی ہے ۔

Print Version
 


 Updated at 0645 PST لاہور میں میکلوڈ روڈ پر رات گئے فرنیچر کے گودام میں آتشزدگی 
 Updated at 0815 PST کراچی: ڈکیتی میں مزاحمت کے دوران فائرنگ، ایک شخص ہلاک 
 Updated at 0315 PST کراچی :لیاری میں چھڑیوں کے وار سے ایک شخص ہلاک 
 Updated at 0730 PST کراچی :ٹرک کی ٹکر سے رکشہ میں سوار ایک شخص ہلاک ،دو زخمی 
 Updated at 0215 PST آئندہ اٹھارہ گھنٹوں ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی 
 Updated at 0430 PST مسلمان زکوٰة سیلاب متاثرین کو دیں،اسلامی کانفرنس تنظیم کی اپیل 
 Updated at 0300 PST آئی سی سی کے فیصلے پر پاکستانی ہائی کمیشن کی شدید تنقید 
 Updated at 0500 PST یہودی بستیوں کی تعمیر شروع کی گئی تو مذاکرات ختم کردینگے،فلسطین 
آج کا اخبار 
تازہ ترین 
اہم خبریں
ملک بھر سے
شہر قائد/ شہر کی آواز
سندھ بھر سے
دنیا بھر سے
امریکا سے
یورپ سے
ادارتی صفحہ
اسپورٹس
بزنس
مراسلات
دل لگی
تعلیم صحت خواتین
کارٹون 
 
   Jang Online    |    TheNews    |    Jang Multimedia   |    Download Font    |    Keyboard Instructions    |    Back Issues    |    RSS    |Feedback