ماسکو…روس کے دارالحکومت ماسکو میں موسم سرما کی پہلی برف باری ہوئی جس سے شہری خوب لطف اندوز ہوئے۔ماسکو میں پہلی برف باری کے ساتھ ہی سردیوں کا آغاز ہوگیا اورشہر نے سفیدچادر اوڑھ لی ۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اس سال سردیاں وقت سے پہلے شروع ہوگئی ہیں ۔ ریڈسکوائر پر برف باری کے بعد موسم سے لطف اندوز ہونے سیکڑوں بچے اور بڑے اکھٹے ہوگئے اور ایک دوسرے پر برف پھینک کر خوشی کا اظہار کیا گیا تاہم برف باری سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی۔