مہمند ایجنسی میں گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی، 2ہلاک
پشاور…مہمند ایجنسی میں گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے دو افراد ہلاک ہوگئے ۔۔شمالی وزیرستان کے میر علی بنوں روڈ پر کرفیو نافذ کردیاگیاہے۔مہمند ایجنسی کی تحصیل انبار کے علاقے کسئی حد میں پک اپ بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے دو افرادہلاک ہوئے۔یکہ غنڈ میں تلاشی کے دوران مقامی کمانڈر سمیت دو شدت پسندوں کو گرفتار کرلیاگیا۔کرم ایجنسی کے علاقے لوئر کرم میں سیکیورٹی فورسزنے10 مشتبہ افرادکوگرفتار کرلیا۔سیکیورٹی فورسزنے چار خیل کے علاقے میں شدت پسندوں کے ایک ٹھکانے کا کنٹرول حاصل کرلیا۔درہ آدم خیل کے علاقے اخوڑ وال سے دس مشتبہ افراد گرفتار کرلیے گئے۔لاپتہ ایف سی اہل کار کی لاش بوگرہ چوک سے مل گئی ہے۔