سہون. . .. ... .حضرت لال شہباز قلندر کے 758 ویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات سہون شریف میں جاری ہیں۔عرس کی تقریبات میں شرکت کے لیے ملک بھر سے زائرین اور عقیدت مندوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ زائرین بڑی تعداد میں مزار پر حاضری دے رہے اور دھمال ڈال رہے ہیں۔ عرس کے پہلے روز ساڑھے تین سو مہندی اور دھمال کے جلوس نکالے گئے۔ملاکھڑے کے مقابلے بھی منعقد ہوئے۔ تین روزہ تقریبات کے دوران صوفیانہ کلام کی محفلیں،نعت خوانی،ادبی کانفرنس،مشاعرے،ثقافتی کھیلوں کے مقابلے ہوں گے۔حکومت سندھ نے حضرت لال شہباز قلندر کے عرس کے موقع پر غیر معمولی حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے سہیون شریف اور مزار کو چھ سیکیورٹی زونز میں تقسیم کرکے ساڑھے پانچ ہزار سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔