اسلام آباد. .. . . . .. .پی ایس او نے حبکو اورکیپکو کو تیل کی سپلائی روک دی ،پیپکو حکام کا کہنا ہے کہ دونوں پاور کمپنیوں پر تقریباً 84 ارب روپے واجب الادا ہیں ۔ذرائع کے مطابق پی ایس او کی جانب سے حبکو اور کیپکو کو تیل کی سپلائی روکنے سے 1500 سے2000میگاواٹ بجلی کی قلت ہو جائے گی جبکہ دونوں بجلی گھروں میں صرف2سے 3دن کے تیل کے ذخائرموجود ہیں۔ادھر پیپکو حکام کا کہنا ہے کہ کے ای ایس سی کو اضافی بجلی کی فراہمی روکنے پر غور کیا جارہا ہے۔اس صورت حال میں کراچی میں بجلی کا بدترین بحران پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔