ممبئی…بالی وڈ اداکارہ سونم کپور کی نئی فلم ’عائشہ‘ چھ اگست کو ریلیز ہورہی ہے۔ کولکتہ میں فلم کی پروموشن کے موقع پر سونم کپور کا کہنا تھا کہ عائشہ میں وہ ایک ایسی لڑکی کے کردار میں نظر آئیں گی جو بڑی ہونے کے ساتھ زندگی کے مختلف تجربات سے گزرتی ہے۔ فلم کی کہانی برطانوی مصنفہ جین آسٹین کے شہرہ آفاق ناول ’ایما‘ سے ماخوذ ہے۔ رومانٹک کامیڈی ’عائشہ‘ کی پروڈیوسر سونم کی بہن ریہا کپور ہیں۔ راج شری اوجھا کی ہدایت میں بننے والی اس فلم میں سونم کے مد مقابل ابھے دیول مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ ’عائشہ‘ کے گیت جاوید اختر نے لکھے ہیں، جب کہ سونم کپور کا کہنا ہے کہ فلم میں لڑکی کا کردار یادگار بن جائے گا۔