کوئٹہ…کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سی این جی پمپس مالکان نے سی این جی کی قمیتوں میں اضافہ کردیا۔ کوئٹہ میں سی این جی پمپس مالکان نے اپنی ایسوسی ایشن کے مرکزی فیصلے کے مطابق سی این جی کی نئی قیمت مقررکی ہے جس کے مطابق بلوچستان میں سی این جی کی قیمت میں فی کلو ایک روپے 53پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔کوئٹہ سمیت بلوچستان میں آج صبح سے سی این جی نئی قیمت57 روپے 3پیسے فی کلو کے حساب س فروخت کی جارہی ہے ۔کوئٹہ کے شہریوں نے سی این جی کی قمیت میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ جہاں حکومت نے پیڑول کی قمیت میں معمولی کمی کی ہے وہاں لوگوں کو ریلیف دینے کیلئے سی این جی کی قمیت میں اضافہ نہیں کیا جانا چاہیے۔