کراچی…کراچی میں آئندہ24 گھنٹوں کے دوارن موسم کبھی ابرآلود اور جزوی طور پرابر آلود رہنے کے ساتھ شام میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا، جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب68 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی اور اس کے مضافات میں مشرقی اور کبھی جنوب مغربی علاقوں سے ہوائیں 10سے 15 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہے، جب کہ شام میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔